تحفظ ناموس رسالتؐ قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی: خادم حسین شرقپوری‘ نصیر احمد قادری
فیروز والا (نامہ نگار) اہلسنت جماعت شاہدرہ کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ خادم حسین شرقپوری اور جے یو پی لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔