چینی نائب وزیر لیوجیان چاﺅ اور چیئرمین نیب میں ملاقات، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی پی) چین اور پاکستان نے رواں سال کے اختتام سے پہلے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے مفاہت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ نیشنل بیورو برائے انسداد بدعنوانی منسٹری آف سپرویژن عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر لیوجیان چاﺅ اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے درمیان نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا دونوں دوست ملکوں کے درمیان مختلف سٹرٹیجک معاشی اہمیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے انسداد بدعنوانی کی روک تھام میں تعاون کیلئے چینی حکومت کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔
یادداشت دستخط