سندھ کیساتھ پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں: فاروق ستار
کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے سندھ کے ساتھ پورے ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں۔ ایم کیو ایم کراچی سمیت اندرون سندھ سے بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو گی۔ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا موٹر وہیکل ٹیکس اور سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی ٹیکس بلدیات کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کیوبن سکالر شپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کو رجسٹرڈ نہ کرنے پر پی ایم ڈی سی اور ایچ ای سی پر بھی کڑی تنقید کی۔ اے این این کے مطابق انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں کراچی کو ایم کیو ایم سے چھین کر کسی اور کے حوالے کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔