تحریک انصاف کا قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے خورشید شاہ سے رابطہ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کیلئے خورشید شاہ سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خورشید شاہ پیپلز پارٹی نہیں اپوزیشن کے لیڈر ہیں اسلئے وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔ سپیکر ایاز صادق کا ہمارے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے کہ اڑھائی سال مےں قومی اسمبلی کے اےجنڈے مےں تحرےک انصاف کی اےک بھی تحرےک التواءشامل نہےں کی گئی،ہمارے بل بھی سپےکر اسمبلی فلورپر آنے نہےں دےتے۔ سپےکر قومی اسمبلی کا تحرےک انصاف کے ساتھ امتےازی روےہ ہے، کوٹے کے مطابق ملنے والی تےن قائمہ کمےٹےوں مےںدو کے چےئرمےن منحرف ہوچکے ہےں، ےہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے جس سے ہماری کارگردی متاثر ہورہی ہے۔ اگر پےپلزپارٹی حقےقی اپوزےشن کا کردار اداکرنا چاہتی ہے تو اسے تحرےک انصاف کو ساتھ لےکر چلنا ہوگا۔ بھارت نہ توفنکاروں کو ان کے فن کا مظاہرہ کرنے دے رہاہے اورنہ ہی کھےل کے فروغ کےلئے کوئی کرداراداکررہاہے۔
تحریک انصاف رابطہ