متحدہ کی عمران کو نائن زیرو آنے کی دعوت، پی ٹی آئی کا قبول کرنے سے انکار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے عمران کو نائن زیرو کے دورہ کی دعوت دیدی۔ تحریک انصاف نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے عمران کو دعوت دی، کپتان کراچی آئیں، نائن زیرو ضرور آئیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ تھینکس بٹ نو تھینکس۔ فاروق ستار اپنے برابر کے کسی لیڈر کو دعوت دیں، عمران خان کیوں نائن زیرو جائیں؟۔
دعوت/ مسترد