• news

نوازشریف پیکج کا اعلان کر رہے ہیں‘ مجھے مہم بھی چلانے نہیں دی جا رہی : عمران

ڈےر ہ اسماعےل خان (ایجنسیاں) عمران خان نے کہا ہے کہ سونامی ای فار سٹےشن پراجےکٹ کے تحت خےبر پی کے مےں اےک ارب پودے لگانے کا چار سالہ ٹارگٹ پورا کرےنگے پاکستان بننے کے بعد ابھی تک کے پی کے مےں 60 سے 64 کروڑ پودے لگائے گئے ہےں ہمارا ارادہ ہے کہ ہم اےک ارب کا ٹارگٹ حاصل کر نے کے بعد مزےد بےس کروڑ پودے بھی لگائےں گے کے پی کے کے جنوب مےں دس سے بارہ چھانگا مانگا جنگل بنائےں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران نے کہا دنےا مےں گلوبل ماحول، ماحولےاتی آلودگی کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے اور پاکستان دس ملکوں مےں سے اےک ہے جو زےادہ متاثر ہورہا ہے۔ کے پی کے مےں مضبوط ٹمبر مافےا اربوں روپے کے درخت ہر سال چوری سے کاٹ رہے ہےں انہوں نے ہمارے جنگلات کے گارڈ کو بھی قتل کےا ہے ٹمبر مافےا کے خلاف کارروائی کے لئے سپےشل پولےس فورس بنا رہے ہےں انہوں نے کہا کہ ہمےں الےکشن کمےشن سے گلہ ہے وہ نواز شرےف کو تو اےن اے 154 مےں پےکیج اعلان کرنے اور چےک تقسےم کر نے کی تو اجازت دے رہے ہےں لےکن عمران کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہےں دے رہے پنجاب مےں مےرے پاس منشور کے سوا عوام کو دےنے کے لئے کچھ نہےں ہے نجانے پھر بھی وہ مجھ سے کےوں خوفزدہ ہے الےکشن کمےشن کو اےک جےسا سلوک کرنا چاہےے۔ پنجاب اور سندھ مےں حالےہ بلدےاتی الےکشن تحرےک انصاف کی وجہ سے ہوئے اگر ہم کے پی کے مےں الےکشن نہ کرواتے تو وہ بھی نہ کراتے (ن) لےگ اور پےپلز پارٹی چھ چھ مرتبہ حکومت مےں رہنے کے باوجود بھی الےکشن نہ کروا سکی انہوں نے کہا کہ اب کے پی کے مےں عام آدمی اےم اےن اے اور اےم پی اے کے پےچھے نہےں بھاگے گا۔ نےا نظام ہے ہم سے ضرور غلطےاں ہوئی ہونگی اب آہستہ آہستہ ٹھےک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرےن پر160 ارب روپے ضائع کر نے کے بجا ئے (ن) لےگ والے ےہ رقم ہسپتالوں پر خرچ کرےں اور انسانوں کی فلاح پر خرچ کرےں لےکن اےسا لگتا ہے کہ شرےف برادران اور ان کے ساتھی اپنی جےبےں بھرنے مےں مصروف ہےں عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پر گھومنے والے بھکاری بچوں اور ہوٹلوں پر کام کر نے والے چھوٹی عمر کے لڑکوں کا مستقبل تباہ نہےں ہونے دےنگے زمونگ کور پراجےکٹ مےں اےسے بچوں کو تعلےم سمےت تمام سہولےات دےنگے۔ کے پی کے کی پولےس ہم نے مثالی بنا دی ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہےں کہ ہمارے صوبائی وزےر علی امےن گنڈ©ہ پور کو بھی پولےس نے ہتھکڑی لگا ئی ےہ سےاسی مداخلت نہ ہونے کا ثبوت ہے۔ پنجاب اور سندھ مےں پولےس کو سےاسی مقاصد کے حصول کےلئے مخالفےن کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہےں۔ پنجاب اور سندھ کی پولےس حکومتی امےدواروں کےلئے ووٹ مانگتی رہی۔ پورے صوبے مےں آپرےشن کرکے قبضہ مافےاسے سرکاری زمین واپس لےنگے اور تجاوزات بھی ہٹائےں گے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن