• news

سابق آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کےخلاف انکوائری مکمل ، بے گناہ قرار

اسلام آباد (آن لائن) سابق آئی جی اسلام آباد پولیس آفتاب چیمہ کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی ۔ انکوائری کمیٹی نے معاملے میں کلین چٹ دیتے ہوئے بے گناہ قرار دے دیا تاہم وفاقی حکومت نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران سابق آئی جی اسلام آباد تین ماہ کی چھٹی پر چلے گئے تھے جس پر وفاقی حکومت نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔حکومت نے معاملے کی انکوائری کے لئے ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسن غنی کو انکوائری آفیسر اور ڈی جی ایف آی اے اکبر ہوتی کو بھی آٰفیسر مقرر کیا تھا جس پر سابق آئی جی اسلام آباد کمیٹی کے سامنے 9 ماہ تک پیش ہوتے رہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ آفتاب چیمہ نے 21 اگست کو میسج کے ذریعے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو مطلع کیا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اسلام آباد پولیس کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ۔ مےسیج موصول ہونے کے بعد سیکرٹری داخلہ نے آفتاب چیمہ کو بتایا کہ حکومت نے انہیں عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انکوائری مکمل

ای پیپر-دی نیشن