بین الاقوامی ٹینس کی پاکستان میں بحالی کیلئے ہر طرح تعاون کریں گے : انیل کھنہ
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کی بحالی کے ہر طرح سے تعاون کیا جائیگا۔اعصام الحق کو اگر مناسب مواقع ملتے تو وہ ورلڈ ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں ضرور شامل ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار ایشین ٹینس فیڈریشن کے صدر اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر انیل کھنہ نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔