فاٹا اصلاحات، مشاورت کیلئے مشترکہ اجلاس 10 دسمبر کو طلب، تمام 19قبائلی ارکان پارلیمنٹ مدعو
اسلام آباد (صباح نیوز) فاٹا اصلاحات پر مشاورت کیلئے مشترکہ اجلاس 10دسمبر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں تمام 19قبائلی ارکان پارلیمنٹ کو مدعو گیا ہے۔ غیر اعلانیہ طور پر تمام قبائلی اراکین پارلیمنٹ حکومتی اراکین ہونگے اور اس بارے میں ان کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف قبائلی اراکین نے حکومتی اصلاحات کا کام تیز کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔