• news

ملتان: مبینہ دہشت گرد کی نشاندہی کرنے والے دو بچے اغوا کرلئے گئے

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) چار روز قبل شجاع آباد کے سکول سے گرفتار مبینہ دہشت گرد کی نشاندہی کرنے والے دو بچوں ذیشان اور نعمان کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کار بچوں کے گھر میںدھمکی آمیز خط پھینک کر فرار ہو گئے جس میں بچوں کی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں اغوا کئے گئے بچوں میں 8 سالہ ذیشان اور 12 سالہ نعمان شامل ہیں چوتھی جماعت کے بچے نے مبینہ خودکش بمبار بنانے والے کی نشاندہی کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن