برطانیہ کا ’’سٹرائیک بریگیڈز‘‘ کی تیاری کا منصوبہ
لندن (آن لائن) برطانوی حکومت نے پانچ، پانچ ہزار فوجیوں پر مشتمل دو حملہ آور فوجی دستوں (سٹرائیک بریگیڈز) تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اس بارے میں ایوان نمائندگان کو مطلع کرنیوالے ہیں کہ ان دستوں کا قیام 2025ء تک عمل میں آئیگا۔