داعش بھارتی شہریوں کو زبردستی بھرتی کر رہی ہے : حکومت نے رپورٹ جاری کر دی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکومت نے داعش سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ داعش بھارتی شہریوں کو زبردستی تنظیم میں شامل کر رہی ہے۔ اب تک 23 بھارتی شہری داعش میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ داعش میں شامل ہونے والے 6 بھارتی مختلف حملوں میں مارے گئے۔