آسٹریلیا پناہ گزینوں کے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک (بی بی سی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی بارڈر سکیورٹی پالیسی پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے یہ بات آسیان کے اجلاس کے موقع پر آسٹریلیا کے آپریشن سورن بارڈرز پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔