• news

اردن کی ملکہ رانیا کا سپین میں بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر کا دورہ

عمان (آن لائن) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے دورہ سپین کے دوران ملکہ رانیا عبداللہ نے میڈرڈ میں قائم "میڈیا لاپ براڈو" نامی حیاتیاتی تحقیقاتی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنیوالے ماہرین سے ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ رانیا نے سپین میں قائم سائنسی تحقیقی مرکز وہاں پر کام کرنے والے ماہرین سے ملاقات کی اور ریسرچ سینٹر میں مخلتف شعبوں میں ہونے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ میڈرڈ میں قائم سائنسی ریسرچ سینٹر میں فزیالوجی، کینسر کے مرض اور جسم میں مدافعاتی نظام کے بیکٹیریاز سمیت دیگر موضوعات پر تحقیق کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن