4ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 24 فیصد نمایاں کمی
اسلام آباد (آن لائن)ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث 4ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں چوبیس فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، توانائی بحران، انفراسٹرکچر کی کمی اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا ہے، سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری چوبیس فیصد کم ہوگئی۔