ملک میں موجود معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے: لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کو اپنی بہترین جغرافیائی حیثیت اور وسیع معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس مقام پر پہنچ سکیں جہاں ہمیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد ، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، نیشنل ڈیفنس یورنیوسٹی کے ایک بڑے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے وفد کو معاشی چیلنجز، توانائی، وفاقی بجٹ، تجارتی خسارے اور پاک چین اکنامک کاریڈور پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔