شوگر ملز کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کا شتکاروں کا احتجاج کا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) پنجاب کے کسانوں کا شوگر ملوں کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی میں مسلسل تاخیر پر احتجاج کرنے کا ٖفیصلہ کیا ہے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں میں گنا کم کاشت کرنے کا رحجان زور پکڑ رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب اور سندھ میں گنے کی قیمت میں فرق کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے،پنجاب کے کسان شوگر ملوں کی جانب سے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مل مالکان کو فصل کی بروقت ادائیگی کا پابند بنائے۔دوسری طرف شوگر مل مالکان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو ایک سو تینتیس ارب روپے میں سے ایک سو تیس ارب روپے کسانوں کو ادا کئے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں گنے کی قیمت میں بائیس روپے کا فرق ہے جسکی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔