• news

راولپنڈی: 13 سالہ محسن کا قاتل اس کا سگا ماموں نکلا، ملزم گرفتار

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) راولپنڈی پولیس نے تاوان کے لئے اغوا کے بعد قتل ہونے والے پانچویں کلاس کے طالب علم 13 سالہ محسن کے قاتل کا سراغ لگا لیا ہے۔ محسن کا قاتل اس کا سگا ماموں نکلا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سالہ محسن کو اس کے سگے ماموں حمزہ نے ذیشان نامی دوست کے ساتھ ملکر تاوان کے لئے اغوا کیا۔ ملزم حمزہ کا اپنے بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن