امین فہیم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث این آئی سی ایل کیس سے انکا نام خارج نہ ہوسکا
کراچی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث این آئی سی ایل سکینڈل کیس سے ان کا نام خارج نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو احتساب عدالت میں این آئی سی ایل سکینڈل کی سماعت ہوئی تاہم مرحوم امین فہیم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس سے ان کا نام خارج نہیں ہوسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی۔