سلیمان لاشاری قتل کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(صباح نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے سلیمان لاشاری قتل کیس جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن انسداد دہشت گردی عدالت کو مل گیا ہے۔ سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملزم سلیمان ابڑو اور اسکے5 سکیورٹی گارڈز گرفتار ہیں۔