• news

کراچی: دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع‘ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی

کراچی (صباح نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کردی جس کے تحت شہر میں اسلحہ لے کر چلنے، گاڑیوں میں ہوٹر، فینسی نمبر پلیٹس اور بلیو لائٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرز کی گاڑیاں استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سادہ لباس گارڈز کے اسلحہ لے کر چلنے، سکیورٹی گارڈز پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشابہ لباس پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔ واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ نے 19 اگست کو 3 ماہ کے لئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کی تھی جو 19 نومبر کو پوری ہوچکی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن