منڈی بہائو الدین: سنگدل باپ کی طرف سے نہر لوئر جہلم میں پھینکے گئے 3 بچوں کا سراغ نہ مل سکا‘ تلاش جاری
منڈی بہائو الدین (نامہ نگار) سنگدل باپ کی طرف سے نہر لوئر جہلم میں پھینکے جانے والے تین بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نہر لوئر جہلم میں چورنڈ کے مقام پر سنگدل باپ نے اپنے بچوں کورسیوں سے باندھ کر نہر میںگرا دیا تھا جس پر ملزم فیض احمد کی نشاندہی مسلسل تیسرے روز ریسکیو کی ٹیمیں اور تھانہ سول لائن پولیس کا سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوران آپریشن ایک عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ بعدازاں ملزم کا کہنا ہے کہ اسی موٹرسائیکل کے ساتھ اس نے اپنے بچوں کو رسیوں سے باندھ کر نہر میں پھینک دیا تھا۔