کوئٹہ: ٹرین ڈرائیوروں کا احتجاج جاری، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹرین ڈرائیوروں کا احتجاج منگل کو بھی جاری رہا،جس کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔یہ احتجاج محکمہ ریلویز کوئٹہ ڈویژن کے پاس دستیاب خستہ حال انجنوں کے خلاف کیا گیا۔ احتجاج کے باعث منگل کو بھی کوئٹہ سے پنجاب اور سندھ جانے والی دو ٹرینیں منزل مقصود کی جانب روانہ نہیں ہو سکیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں نے بتایا کہ کوئٹہ ڈویژن میں ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے 12 انجن دستیاب ہیں جن میں سے زیادہ تر ناکارہ ہیں۔