تیونس:فوجی بس پرحملہ14 صدارتی گا رڈز ہلاک 16 زخمی
تیونس (رائٹرز) تیونس کے وسط میں فوجی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 14 صدارتی گارڈز ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد بس کو آگ لگ گئی جس کے بعد سکیورٹی اہلکارووں کو پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اس برس تیونس میں 2 بڑے حملے ہوئے جون اور مارچ میں ساحل کے قریب ہوٹل پر حملوں میں 38غیر ملکی مارے گئے تھے۔ 2010 سے لے کر اب تک ک حملوں میں درجنوں اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ تیونس کے صدر نے بھی دھماکے کے بعد 30 دن کے لئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس میں صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ صدارتی گارڈز کی بس پر حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔