• news

انشورنس لائسنس کی تجدیدی فیس میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

لاہور (خبر نگار) پروفیشنل ایسوسی ایشن آف انشورنس سروئیر نے انشورنس لائسنس کی تجدیدی فیس میں سو گنا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ ایس آر او 1067 کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ایس ای سی بی کی طرف سے لائسنس فیس کی تجدید کیلئے فیس میں اضافے کے خلاف باغ جناح میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین جنید زیدی‘ سیکرٹری محمد اشرف‘ علی رضا اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انشورنس لائسنس تجدیدی فیس میں سو گنا اضافہ‘ پیڈ اپ کیپیٹل کو 5 گنا کرنا‘ لائسنس کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کرنا اور انشورنس کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کے اقدامات انتہائی ظالمانہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن