• news

چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے ضلعی لیبر افسران کو تمام انڈسٹریل اسٹیٹس سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور لیبر انسپکشن کیلئے 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ محکمہ لیبرکم وقت میں فیکٹریزکی لیبرانسپکشن رپورٹس کو مرکزی ڈیٹابیس میں منتقل کرنے کیلئے سمارٹ فون ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گا۔ صوبائی وزیر اشفاق سرور نے ضلعی لیبر افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی لیبر افسران صنعتی اداروں کی لیبر انسپکشن ، آن لائن رجسٹریشن اور بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا سکول داخلہ مہم مقررہ مدت میںہر صورت یقینی بنائیں۔ اجلاس میںسیکرٹری لیبر علی سرفراز ، ڈی جی لیبر سلیم حسین ، ڈائریکٹرہیڈکوارٹر داؤد عبداللہ ، ڈائریکٹر آئی آر آئی طاہر نعیم سمیت صوبہ بھر سے ضلعی لیبرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن