• news

انقرہ: پاکستان، افغانستان، کرغیزستان، تاجکستان نے کاسا1000 منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

اسلام آباد /انقرہ (آئی این پی) پاکستان اور کاسا ممالک کے درمیان بجلی کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا‘ کاسا 1000توانائی منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن کے آغاز کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے‘ منصوبے کے تحت ٹرانسمیشن لائن کا آغاز مئی 2016ء میں ہوگا۔ بدھ کو ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق کاسا 1000 منصوبے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ معاہدے پر کرغیزستان‘ تاجکستان ‘ افغانستان اور پاکستان کے وزراء توانائی نے دستخط کئے‘ منصوبے کے تحت ٹرانسمیشن لائن کا آغاز مئی 2016ء میں ہوگا۔ کاسا منصوبے کے تحت 1300میگا واٹ بجلی درآمد کی جائے گی جس میں سے تین سو افغانستان اور ایک ہزار میگا واٹ پاکستان کو ملے گی۔ ترجمان کے مطابق کاسا 1000توانائی منصوبے کے وزراء کا اجلاس ترکی میں ہوا جس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ معاہدے کے تحت 750کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیپرا نے 18نومبر کو کاسا منصوبے کی اصولی منظوری دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن