• news

جسٹس سجاد حسین شاہ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل کمشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سجاد شاہ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔گزشتہ روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج صاحبان، وفاقی وزیر قانون انصاف پرویز رشید، اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے یاسین آزاد نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے بتایا کہ کمشن نے جسٹس فیصل عرب کو سپریم کورٹ کا جج جبکہ جسٹس سجاد حسین شاہ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن