• news

میڈیا پاکستان اور چین کے تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: طارق فاطمی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) خارجہ امور کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک مربوط حکمت عملی پر مؤثر عمل اور آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے۔ انہوں نے چینی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ طارق فاطمی نے کہا کہ انہوں نے عظیم تر سماجی و معاشی ترقی کیلئے خطہ کو باہم منسلک کرنے سے متعلق وزیراعظم کے ویژن سے آگاہ کیا۔ میڈیا پاکستان اور چین کے تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن