• news

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو جبری ریٹائر کردیا

کراچی (آئی این پی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر جبری ریٹائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز کو جبری ریٹائر کردیا ۔ججز کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ریٹائر کیا گیا۔ ریٹائر کئے جانے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج عابدہ پروین اور آصف سومرو شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن