پاکستان سٹیل کا خسارہ159 ارب روپے ہوگیا‘ ملز بند ہونے کا خطرہ
کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان سٹیل مل کا خسارہ159 اب تک تجاوز کرگیا ادارہ کو ماہانہ دو ارب کا نقصان ہورہا ہے۔ گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند پڑے ہیں10 جون سے گیس کم مل رہی ہے۔ پاکستان سٹیل کے بند ہونے کے خطرات بھی موجودہے۔ سٹیل مل بند ہوئی تو اسکو دوبارہ چلانے کیلئے دس، پندرہ ارب روپے اور دو تین سال درکار ہوں گے۔ پاکستان سٹیل کیلئے خام مال کی تیاری گیس کے بلوں کی ادائیگی بلاسٹ فرنس اور کوک اوون بیٹریوں کو شدید نقصان سے بچانے کیلئے حکومت سے 9 اربً30 کروڑ مانگے گئے ہیں۔