برازیل میں زہریلے گارے نے جنگلات کو تباہ کر دیا
ریوڈی جینرو (بی بی سی) برازیل کی وزیرِ ماحولیات ازابیلا تیکشیرا کا کہنا ہے اس ماہ کے اوائل میں ڈیم ٹوٹنے سے جہاں جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے وہیں کئی علاقے زہریلے گارے تلے دب گئے ہیں۔ ڈیم ٹوٹنے کے بعد ہر طرف پھیلنے والا یہ سرخ گارا لوہے کی فیکٹری کے فضلے کی شکل میں اس ڈیم میں جمع کیا جاتا تھا۔