• news

اسفند یار ولی کی قیادت میں سیاستدانوں کا وفد کابل پہنچ گیا

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستانی سیاست دانوں اور ارکان اسمبلی کا ایک وفد اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی قیادت میں کابل پہنچ گیا ہے۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وفد میں سابق وزیر داخلہ اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پا¶‘ صوبائی وزیر سکندر شیرپا¶ اور سینٹر افراسیاب خٹک شامل ہیں۔ پاکستانی وفد افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔سیاست دانوں کے دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی ہے۔ پاکستانی وفد افغان صدر کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداﷲ عبداﷲ اور دوسرے سینئر افغان لیڈروں سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق کہ پاکستانی وفد ہفتے کے روز افغان وزارت قبائلی امور کے زیراہتمام پاکستان کے ممتاز سیاستدان افضل خان لالہ کی یاد میں کابل میں منعقد ہونے والے سیمینار میں بھی شرکت کرے گا۔
وفد کا بل پہنچ گیا

ای پیپر-دی نیشن