• news

وفاقی حکومت نے وزارت قانون کو مجسٹریسی نظام کی بحالی کیلئے درخواست بھجوانے کی ہدایت کردی

لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے وزارت قانون کی ہدایات جاری کی ہیں کہ مجسٹریسی نظام کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمے کی سماعت کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست بھجوائی جائے۔ مشترکہ مفادات کی کونسل میں تقریباً ایک سال قبل چاروں صوبوں نے مجسٹریسی نظام کی بحالی پر اتفاق کرلیا تھا تاہم سپریم کورٹ میں کیس پینڈنگ ہونے کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو سکی۔ مشترکہ مفادات کونسل میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ چاروں صوبے سپریم کورٹ میں اپنے طور پر اس کیس میں پارٹی بننے کی درخواست دائر کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن