• news

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب حسین نے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کی ایوان کی کارروائی میں عدم دلچسپی کا معاملہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ وزیراعظم کو ایوان سے غیر حاضر رہنے والے وزراءاور ارکان کی فہرست ارسال کریں گے۔قومی اسمبلی کے پچھلے دو تین اجلاسوں میں ایوان میں کورم کا مسئلہ پیدا ہونے سے حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ موجودہ سیشن میں ہر روز کورم کا مسئلہ درپیش ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کا ٹاسک دئیے جانے کا امکان ہے۔
ارکان/ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن