• news

پنجاب: 11 اضلاع میں ارکان اسمبلی کسان پیکیج کی رقم تقسیم کرنے کے نگران مقرر

لاہور ( معین اظہر سے ) حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں ہونے والے 12 میں سے 11 اضلاع میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوںکو کسان پیکیج کی رقم کی تقسیم کی مانیٹرنگ کرنے کا اختیار دے دیا ہے دوسرے مرحلے میں بھی یہ اختیار دیا گیا تھا تاہم متعدد اضلاع میں وفاقی اور صوبائی وزیروں کو بھی نگرانی دی گئی ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے جو مراسلہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے جاری کیا تھا اسے انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا ڈی سی اوز کی بجائے کمشنروں کو پرسنل مراسلے بھیجے گئے تھے۔ تاہم ارکان اسمبلی کو زبانی احکامات دئیے گئے کہ وہ کسانوں کی فہرستیوں کی تیاری کی نگرانی بھی کریں گے۔ جن اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں ان میں زراعت کے شعبہ سے تعلق افراد زیادہ تعداد میں ہیں۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے سے پہلے احکامات جاری کر دئیے گئے تھے پہلے بعض افسروں نے اس کی مخالفت کی تھی تاہم وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دباﺅ پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ پانچ دسمبر کو ہونے والے اضلاع میں جن سیاسی افراد کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے ان میں بہاولپور یں وزیر کوآپریٹو پنجاب انچار ج ہونگے تمام ایم این اے ایم پی اے اس نگرانی میں شامل ہونگے۔ ڈی جی خان میں وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی کے علاوہ ایم این اے ایم پی اے کو چارج دیا گیا ہے۔ جھنگ کے اضلاع میں ایم این اے ایم پی اے پر مشتمل کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ خوشاب میں وزیر جنگلات پنجاب کو انچارج جبکہ تمام ایم این اے ایم پی اے اس کے رکن ہونگے۔ لیہ میں تمام ایم این اے ایم پی اے نگرانی کریں گے۔ ملتان میں جیل خانہ جات کے مشیر انچارج ہونگے۔ مظفر گڑھ میں وزیر اوقاف انچارج جبکہ تمام ایم این اے ایم پی اے کمیٹی میں شامل ہیں۔ نارووال میں وفاقی وزیر پلاننگ انچارج ہونگے جبکہ تمام ایم این اے ایم پی اے کمیٹی میں شامل ہیں۔ رحیم یار خان میں وزیر انڈسٹری انچارج ہونگے تمام ایم این اے ایم پی اس میں شامل ہیں۔ راجن پور میں ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی انچار ج ہونگے تمام ایم این اے ایم پی اے اس میں شامل ہیں۔ سیالکوٹ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف انچارج جبکہ دیگر ایم این اے ایم پی اے اس میں شامل ہونگے۔ بہاولنگر میں ایم این اے ایم پی اے، بھکر میں ایم این اے ایم پی اے، چنیوٹ میں ایم این اے ایم پی اے، فیصل آبا د میں وزیر قانون پنجاب ایم این اے ایم پی اے، گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر کامرس ایم این اے ایم پی اے۔ حافظ آباد میں وفاقی وزیر صحت ایم این اے ایم پی اے۔ جہلم میں وزیر مائنز اینڈ مینرل ایم این اے ایم پی اے شامل ہیں۔ قصور میں سپیکر پنجاب اسمبلی انچارج دیگر کمیٹی میں ایم این اے ایم پی اے رکن ہونگے۔ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی انچارج ایم این اے ایم پی اے اس میں شامل ہیں۔ لاہور میں وزیر خوراک پنجاب ایم این اے ایم پی اے شامل ہونگے۔ منڈی بہاﺅالدین میں وزیر ویمن ڈویلپمنٹ ایم این اے ایم پی اے رکن ہونگے۔ مظفر گڑھ میں وزیر اوقاف اور دیگر ایم این اے ایم پی اے رکن ہونگے۔ اوکاڑہ میں وزیر آبپاشی۔ پاکپتن میں وزیر سوشل ویلفیئر، ساہیوال میں وزیر زکوة عشر۔ سرگودھا میں وزیر مذہبی امور۔ شیخوپورہ میں وزیر دیفنس پروڈکیشن۔ وہاڑی میں وزیر سپیشل ایجوکیشن اور دیگر تما م اضلاع میں مسلم لیگ کے ایم این اے ایم پی اے شامل ہیں۔
نگران مقرر

ای پیپر-دی نیشن