سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے ایک بار پھر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 5 دسمبر کو رینجرز اختیارات میں اضافے کی مدت پوری ہورہی ہے اسی روز کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہوںگے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر محکمہ داخلہ نے سمری تیار کرلی ہے وزیراعلیٰ اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت رینجرز کے اضافی اختیارات میں مزید توسیع کریںگے۔
رینجرز اختیارات