• news

دبئی میں ملاقاتیں، مشورے، سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

کراچی (وقائع نگار) سندھ کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا اور بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سینئرصوبائی وزیر نثار کھوڑو سے محکمہ اطلاعات واپس لینے کا فیصلہ کرکے مولا بخش چانڈیو کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر رہنماو¿ں کی دبئی سے واپسی کے بعدحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نئی وزارت لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کو محکمہ خوراک کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ ادھر خواب دیکھنے والے صوبائی وزیر منظور وسان سے محکمہ خوراک واپس لے لیا جائیگا جبکہ نثار کھوڑو ایک بار پھر تبدیلی کے بھنور میں ہیں اور اب محکمہ اطلاعات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبئی میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت پارٹی رہنماﺅں سے صلاح مشورے کئے جن کی روشنی میں سندھ کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکیش کمار چاﺅلہ کو اقلیتی امور کا قلمدان سونپا جائے گا باضابطہ نوٹیفکیشن کا اجراءجلد متوقع ہے۔ یاد رہے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے موقع پر پولنگ سے صرف ایک روز قبل ناصر شاہ سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا جس کی وجہ پارٹی کی اعلیٰ شخصیت کی ناراضی معلوم ہوتی تھی ناصر شاہ سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لینے پر ان کے حامی مہر برادران بھی ناراض ہو گئے تھے پھر پارٹی کے اہم رہنماﺅں کو دوبئی بلایا گیا جہاں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقاتیں اور طویل صلاح مشورے ہوئے جن کی روشنی میں ناصرشاہ کو محکمہ خوراک کا قلمدان سونپنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ایکسائز گیان چند سے محکمہ اقلیتی امور کا قلمدان لیکر مکیش کمارچاولہ کو دینے کا فیصلہ ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن