دھرنا ہلاکت کیس‘ وزیراعظم اور دیگر کیخلاف اقدام قتل مقدمہ کے اخراج کی درخواست خارج
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تےن دھرنا شرکاءکی ہلاکت کےس مےں وزےراعظم سمےت دےگر وزراءکے خلاف اقدام قتل کے مقدمے کے اخراج کی درخواست عدم پےروی پر خارج کردی ہے۔ جمعرات کو مقدمے کی سماعت عدالت عالےہ کے جسٹس شوکت عزےز صدےقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالتی کاروائی شروع ہوئی تو انسپکٹر جنرل پولےس کی جانب سے کوئی بھی عدالت مےں پےش نہ ہوا ۔ واضح رہے کہ تحرےک انصاف اور عوامی تحرےک کی جانب سے گزشتہ سال اگست کے مہےنے مےں اسلام آباد انتظامےہ کی جانب سے دھرنہ شرکاءپر لاٹھی چارج اور آنسو گےس کی شےلنگ کے دوران تےن کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ وزےر اعظم مےاں نواز شرےف ، وزےر دفاع خواجہ آصف ، وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دےگر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرواےا تھا مقدمے کے اخراج کے لےے انسپکٹر جنرل پولےس اسلام آباد نے عدالت عالےہ مےں درخواست دائرکی تھی ۔
درخواست خارج