• news

پیمرا جیسا اہم ادارہ غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے‘ کام نہیں کرنا تو اسے بند کردیا جائے: ہائیکورٹ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج مشروط طور پر نشر کرنے کے حکم پر یکم دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کرلیا۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے کسی قانونی جواز کے بغیر بلدیاتی الیکشن کے نتائج میڈیا پر جاری کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے نتائج جاری کرنے کے حوالے سے الیکشن کمشن کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب میں بتایا کہ انتخابی نتائج پر پابندی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ سرکاری وکیل نے پیمرا کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا جیسا اہم ادارہ غفلت کا مظاہرہ کررہا ہے جس کی وجہ سے عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی، اگر پیمرا نے کام نہیں کرنا تو اسے بند کردیا جائے۔ عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے مبہم جواب کو مسترد کردیا۔ عدالت نے پیمرا کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔
نتائج توسیع

ای پیپر-دی نیشن