سکھر میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شہریوں کا احتجاج‘ گدھے پر تصاویر لٹکائیں اور نذر آتش کیں‘ نعرے لگائے
سکھر (آن لائن) سکھر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شہریوںکا احتجاجی مظاہرہ، گدھے پر مودی کی تصاویر لٹکائی گئیں پتلا اور تصاویر بھی نذر آتش کیں۔ سکھر شہری اتحاد کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مو دی کے خلاف شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قیادت مولانا عبید اللہ بھٹو، سید عمران علی، حماد علی بھٹو، علی لغاری و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے ایک گدھے پر نریندر مودی کی تصویر لٹکائی ہوئی تھی اور نعرے با زی کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے کہا بھارتی وزیراعظم اسلام اور پاکستان دشمنی پر اتر آئے ہیں اور وہ پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کر چکے ہیں اور انہوں نے بھا رت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ کر دی ہے اور ان کے دور میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا ہے اور کئی مسلمان خواتین کی عزتیں پامال کی گئی ہیں وہ انسان نہیں آدمخور بن چکے ہیں اور یہاں تک بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے مسلمان اداکاروں عامر خان، شاہ رخ خان اور دلیپ کمار کے کو بھی نہیں بخشا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا وہ بھارت کے وزیر اعظم کی اسلام دشمنی کا نوٹس لیں اور بھا رت سے اپنے تمام سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کر دیں۔