بنگلہ دیش میں امام بارگاہ پر فائرنگ، ایک ہلاک، 3افراد زخمی
ڈھاکہ ( صباح نیوز)شب گنج کے علاقے میں امام بارگاہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی پولیس نے شیعہ مزار پر حملہ کرنے والے ایک شدت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ڈھاکہ پولیس کے مطابق البانی کے نام سے مشہور اس دہشت گرد کو ایک مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ تاہم وہ علاج کے دوران ہی چل بسا۔ البانی کا تعلق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نامی تنظیم سے تھا۔