ادارے ممبران سینٹ کا احترام کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کریں: جہانزیب جمال دینی
اسلام آباد (اے پی پی) سینٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط اور استحقاق کے چیرمین سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کا مقصد ملکی نظام میں بہتری لانا‘ قومی معاملات میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے مثبت تبدیلیوں کی کوششیں ہوتی ہیں۔ ملکی نظام میں خرابیوں کو دور ہونا چاہئے تاکہ معاملات پارلیمنٹ تک نہ پہنچیں۔ ادارے ممبران سینٹ کا مکمل احترام کرتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کریں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سید مظفر شاہ نے قواعد میں ترامیم کی خاطر محنت کی ہے۔