• news

فاسٹ بائولر محمد عامر کی مخالفت، محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) محمد حفیظ کو محمد عامر کی مخالفت مہنگی پڑ گئی ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے کے بیان پر شوکاز نوٹس جاری ، پی سی بی نے سات روز میں جواب مانگ لیا۔پاکستانی ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان محمد حفیظ نے حالیہ انٹرویو میں محمد عامر کے متعلق بیانات دیے تھے ، چٹاگانگ نے بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ میں محمد عامر اورمحمد حفیظ سے معاہدہ کیا تھا لیکن محمد حفیظ نے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔قومی پلیئر نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک کو بدنام کیا ہو ، انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انھیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم کے بیشتر کرکٹر ان سزا یافتہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کے خلاف ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن