بھارت سے سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو آرام کا موقع دیا جائیگا: پی سی بی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف سیریز کے سبب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی کرکٹرز چند میچوں میں شرکت کے بعد واپس ا آجائینگے کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کو آرام مل سکے۔ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے بارے میں بورڈ کی پالیسی اگلے چند دن میں بن جائے گی۔ کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے کے لئے بنگلہ دیش لیگ میں شرکت سے روکا جائے۔ شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، وہاب ریاض ، محمد عرفان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں حصہ لینا ہے جب کہ محمد حفیظ ، سرفراز احمد ، انور علی اور صہیب مقصود وغیرہ ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر وطن واپس آ جائینگے۔