• news

خورشید شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر اتفاق

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے پیرس میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں‘ مالاکنڈ میں حالیہ زلزلے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے‘ ان کی بحالی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے حملے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دنیا میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی اور اس کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ یہ ایک ایسا ناسور ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ملاقات میں خورشید احمد شاہ نے برٹش ہائی کمشن کو زلزلہ سے متاثرہ مالا کنڈ ڈویژن کے اپنے حالیہ دورے سے بھی آگاہ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن