• news

احتساب کمشن کے اختیارات: پشاور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی احتساب کمشن سے متعلق کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ میں احتساب کمشن خیبر پی کے کے قیام اور اختیارات سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مظہر عالم کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کی۔ سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صوبے کو کرپشن کے خلاف احتساب کمشن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ نیب کا صوبوں میں کام کرنے کا اب کوئی جواز نہیں بنتا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن