بلوچستان حکومت زائرین امام حسینؓ کو فوری کوئٹہ سے روانہ کرے: عبدالخالق اسدی
لاہور (خصوصی رپورٹر)بلوچستان حکومت بلوچستان حکومت زائرین امام حسینؓ کو فوری کوئٹہ سے روانہ کرے۔ این او سی کے نام پر ہزاروں زائرین اب تک بے یارومددگار کوئٹہ میں محصور ہیں۔ پرامن شہریوں کی نقل و حمل پر پابندی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمارے رضاکار ان کو بارڈر کراس کرنے کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے کیا۔