نادرا میں غیرملکیوں کو بھرتی کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے نام سامنے لائے جائیں: حسین محی الدین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اہم اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نادرا میں غیر ملکی بھرتیوں کی تحقیقات اپیکس کمیٹیوں سے کروائی جائے معاملہ سنگین اور دہشتگردی کے واقعات سے منسلک ہے ۔غیر ملکیوں کی بھرتیوں میں ملوث اراکین پارلیمنٹ کے نام سامنے لائے جائیں۔اجلاس میں سینئر رہنماﺅں ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور، میجر(ر) محمد سعید ،احمد نواز انجم ،رانا محمد ادریس نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ایسے تمام ارکان اسمبلی جن کی نشاندہی وزیر داخلہ نے کی۔ ان کی شناخت پریڈ ہونی چاہیے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کی بھرتی کیلئے سفارش کیوں کی؟اجلاس میں علامہ ارشاد حسین سعیدی، علامہ فرحت حسین شاہ،قاضی فیض الاسلام، ساجد بھٹی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد، عائشہ مبشر، افنان بابراور طیب ضیائ،رانا تجمل شریک تھے۔