پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کے طلبا اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹ) سےنٹ اےنڈرےوز چرچ ہائی سکول‘ اےمپرےس روڈ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتےن ٹاﺅن شپ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واہگہ ٹاﺅن‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملتان روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول سوتر منڈی کا دورہ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد559تھی۔